• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم

شائع August 31, 2025
فوٹو: دفتر خارجہ، ایکس اکاؤنٹ
فوٹو: دفتر خارجہ، ایکس اکاؤنٹ

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آرمینیا کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے ، چین کے شہر تیانجن میں وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور آرمینیائی ہم منصب کے درمیان مشترکہ اعلامیے کا تبادلہ کیا گیا جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوگئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار کی آرمینیائی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ اعلامیہ کا تبادلہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤبن کے درمیان ملاقات میں تعلقات کی بنیاد اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں معیشت، تعلیم، ثقافت اور سیاحت میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ و کثیرالجہتی فورمز پر قریبی تعاون کا فیصلہ اور دونوں ممالک کا عوامی خوشحالی اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کا بھی عزم کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025