• KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Rain 13.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.8°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Rain 13.5°C

تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیلاب متاثرین کی نشاندہی، کامیاب ریسکیو آپریشن

شائع September 1, 2025
بہاولنگر کے دریائی بیلٹ کے متاثرہ علاقوں میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے — فائل فوٹو: ایچ پی ڈرون
بہاولنگر کے دریائی بیلٹ کے متاثرہ علاقوں میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے — فائل فوٹو: ایچ پی ڈرون

ملکی تاریخ میں پہلی بار سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے لیے تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال کرکے دشوار گزار اور دور افتادہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی نشاندہی کے بعد کامیاب ریسکیو آپریشن کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جھنگ میں سیمی پل بائی پاس اور سرگودھا روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ڈرونز کی مدد سے سیلابی ریلے میں پھنسے افراد اور لائیو اسٹاک کو تلاش کیا گیا۔

اس دوران تھرمل امیجنگ کیمرے نے پانی میں گھرے 5 افراد اور مویشیوں کی نشاندہی کی، جب کہ لوکیشن ٹریس کر کے ریسکیو ٹیم فوری سیلاب سے متاثرہ علاقے میں پہنچی۔

ریسکیو ٹیم نے پانچوں افراد اور مویشیوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

اسی طرح چشتیاں کے دریائی بیلٹ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے ڈرون کیمروں کے ذریعے متاثرین کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

بہاولنگر کے دریائی بیلٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔

تھرمل امیجنگ ڈرون کیمروں کے ذریعے سیلابی پانی میں گھرے افراد اور مویشیوں کی آسانی سے نشاندہی ممکن ہوئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025