لاہور: راوی کنارے فارم ہاؤس میں سیلاب میں پھنسے 6 شیروں کو ریسکیو کرلیا گیا
لاہور میں ملتان روڈ پر راوی کنارے واقع فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔
ڈان نیوز کے مطابق سیکریٹری وائلڈ لائف مدثر ریاض کی نگرانی میں ملتان روڈ پر راوی کنارے واقع فارم ہاؤس میں سیلابی پانی میں پھنسے 6 شیروں کو ریسکیو کرنے کا آپریشن کامیابی سے مکمل کیا گیا۔
ریسکیو آپریشن میں وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس نے حصہ لیا، 4 کشتیاں اور ویٹرنری ڈاکٹرز بھی موجود تھے، طوفانی بارش اور پانی کے دباؤ کے باوجود شیروں کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا۔
محفوظ مقام پر منتقل کیے گئے تمام شیروں کا فوری میڈیکل چیک اپ شروع کر دیا گیا، شیروں کی صحت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سیلابی پانی میں پھنسے شیروں کو کامیاب آپریشن کے بعد بحفاظت ریسکیو کرنے پر شاباش دی۔
مریم اورنگزیب نے واضح کیا کہ جنگلی حیات کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، کسی جاندار کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، بہادر وائلڈ لائف رینجرز اور وائلڈ لائف ریسکیو فورس قوم کا فخر ہیں۔











لائیو ٹی وی