• KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.2°C
  • LHR: Cloudy 19.3°C
  • ISB: Rain 14.8°C

شادی کا کوئی شوق نہیں، والد کی شادی میں نے کروائی، اسد ملک

شائع September 1, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

سینئر اداکار اسد ملک نے کہا ہے کہ انہیں شادی کا کوئی شوق نہیں اور شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے جب کہ انہوں ںے اپنے والد کی دوسری شادی بھی کروائی۔

اسد ملک حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب ان کی عمر 20 سال تھی، تب ان کی والدہ انتقال کر گئیں تھیں، انہیں والدہ کے ساتھ گزارے گئے لمحات اب یاد نہیں رہے۔

ان کے مطابق انہوں نے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے شوبز سے وقفہ لیا اور ڈاکٹریٹ کی تعلیم چھٹی کے بغیر ممکن نہیں تھی، وہ چند سال تک شوبز سے دور رہے اور اپنا پی ایچ ڈی کا خواب مکمل کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہیں آج تک کسی سے محبت نہیں ہوئی، اس لیے وہ محبت سے متعلق زیادہ علم نہیں رکھتے جب انہیں کسی سے محبت ہوجائے گی تو وہ اس ضمن میں بات بھی کر سکیں گے۔

اسد ملک کا کہنا تھا کہ ان کے والد کے ساتھ اچھے تعلقات رہے، ان کے والد نے ان کی بہترین پرورش کی، والدہ کے انتقال کے بعد والد دفتر میں ملازمت کرنے کے باوجود دوپہر میں گھر آکر کھانا بناتے اور انہیں کھلاکر واپس دفتر چلے جاتے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے والد نے والدہ کے انتقال کے بعد کئی سال تنہا زندگی گزاری، جس پر انہوں نے والد کی دوسری شادی کروائی، والد ان کی بات نہ ٹال سکے۔

اداکار نے اس بات پر بھی اظہار افسوس کیا کہ والد کے موت کے وقت وہ ان کے ساتھ نہ تھے اور یہ غم انہیں زندگی بھر رہے گا۔

شادی سے متعلق سوال پر اسد ملک نے کہا کہ انہیں شادی کا کوئی شوق نہیں، ان کے خیال میں شادی کے بغیر بھی زندگی گزاری جا سکتی ہے۔

انہوں نے اعتراف کیاکہ انہیں بچے بہت اچھے لگتے ہیں لیکن وہ شادی کی ذمہ داریوں سے بھاگتے ہیں۔

ان کے مطابق شادی کا مطلب یہ ہوگا کہ وہ کسی کی بیٹی گھر میں لائیں گے اور انہیں وقت سمیت دیگر چیزیں فراہم کریں گے اور فی الحال وہ ذمہ داریاں نبھانے کے اہل نہیں۔

اسد ملک کا کہنا تھا کہ وہ ذمہ داریوں فرار نہیں ہو رہے بلکہ وہ ذمہ داریاں نبھا نہیں سکیں گے اور یہ کہ شادی کے لیے انہیں بہت ساری چیزیں چھوڑنی اور قربان کرنی پڑیں گی، اس لیے بھی وہ شادی نہیں کرنا چاہتے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025