• KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 24.2°C
  • LHR: Partly Cloudy 18°C
  • ISB: Rain 13.1°C

اسلام آباد: موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ

شائع September 1, 2025
— فائل فوٹو: محمد عاصم
— فائل فوٹو: محمد عاصم

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 751 فٹ تک پہنچ گئی، جبکہ اسپل ویز کل بروز منگل صبح 7 بجے کھول دیے جائیں گے۔

اسسٹنٹ کمشنر نیلور کی جانب سے سپل ویز کھولنے کے عمل کی نگرانی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے ندی نالوں سے دور رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو فوری رسپانس اور کوآرڈی نیشن کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025