• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

فیلڈ مارشل کی خصوصی ہدایات پر سیلاب سے متاثرہ کرتارپور میں بحالی کا کام جاری

شائع September 2, 2025
— فوٹو: مسلم لیگ (ن) /  ایکس
— فوٹو: مسلم لیگ (ن) / ایکس

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خصوصی ہدایات پر پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتارپور میں بحالی کا کام جاری ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے دربار صاحب کرتارپور میں پانی کی فوری نکاسی کی گئی جس کے بعد صفائی کا عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔

دربارصاحب کرتارپور کی بحالی فیلڈ مارشل کی خصوصی ہدایات پر کی گئی جب کہ بروقت پانی کی نکاسی اور صفائی پر دربار صاحب کرتارپور کی انتظامیہ اور سکھ برادری نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

خیال رہے کہ سیلاب میں دربار صاحب کرتارپور کو نقصان پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کرکے جلد مکمل بحالی کی یقین دہانی کروائی تھی۔

چند روز قبل، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سیلاب متاثرہ علاقوں سیالکوٹ، شکرگڑھ، نارووال اور کرتار پورکا دورہ کیا تھا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے جو سکھ کمیونٹی کا مان بڑھایا اس پر پوری دنیا کے سکھوں کی طرف سے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد 24 گھنٹے میں جو آپ نے کیا اس کے لیے ہمارے پاس الفاظ نہیں ہیں، کرتارپور صاحب کے لیے آپ نے جو کیا اس پر بھر پور شکر گزار ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025