پشاور: سیلابی صورتحال کے باعث آشوب چشم کی وبا پھوٹ پڑی

شائع September 4, 2025
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

سیلابی صورتحال کے باعث پشاور میں آشوب چشم کی وبا پھوٹ پڑی، ہسپتالوں کی او پی ڈیز میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 60 سے 70 فیصد مریض آشوب چشم کے رپورٹ ہورہے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق پشاور میں حالیہ سیلابی صورتحال کے بعد آشوب چشم کی وبا نے بھی سر اٹھا لیا، ہسپتالوں میں روزانہ کی بنیاد پر 60 سے 70 فیصد مریض آشوب چشم کی شکایات کے ساتھ آرہے ہیں ،جسمیں بچے بڑے دونوں شامل ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق سیلابی پانی میں موجود آلودگی اور کیچڑ آشوبِ چشم کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے جو آنکھوں کی شدید سرخی، خارش اور آنکھوں سے پانی بہنے کا سبب بنتی ہے اور اگر فوری علاج نہ کیا جائے تو یہ وبا دیگر افراد میں بھی تیزی سے منتقل ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین شہریوں کو صفائی کا خاص خیال رکھنے، گندے ہاتھوں سے آنکھوں کو نہ چھونے اور متاثرہ افراد سے غیر ضروری قریبی رابطے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025