• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C

بڑے اضافے کے ایک دن بعد سونے کی قیمتوں میں استحکام

شائع September 4, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں ہزاروں روپے اضافے کے اگلے روز سونے کی قدر کوئی رد و بدل نہیں ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر برقرار رہا جبکہ 24 قیراط کا 10 گرام سونا بھی 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے پر مستحکم رہا، اسی طرح 22 قیراط کا سونا بھی بغیر کسی تبدیلی کے فی 10 گرام 2 لاکھ 96 ہزار 56 روپے پر فروخت ہوتا رہا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں اور فی اونس سونا 3 ہزار 540 امریکی ڈالر پر برقرار رہا۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قدر میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی، 24 قیراط چاندی فی تولہ 4 ہزار 315 روپے اور فی 10 گرام 3 ہزار 699 روپے میں فروخت ہوئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت فی اونس 40.82 امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025