بدین: تیز رفتار پک اپ الٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 10 افراد زخمی
بدین میں پنگریو روڈ پر تیز رفتار پک اپ الٹنے سے زیارت کےلیے جانے والے 5 بچے جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈان نیوز کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے افراد پک اپ گاڑی کے ذریعے ٹنڈو محمد خان سے درگاہ سمن سرکار پنگریو جا رہے تھے، گاڑی الٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
جاں بحق ہونے والے بچوں میں ماجد، منور، بنت، اکبر اور سپنا شامل ہیں۔











لائیو ٹی وی