• KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C
  • KHI: Partly Cloudy 17.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 11.1°C
  • ISB: Cloudy 14.5°C

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم کا تعلق کچے کے ڈاکوؤں سے نکل آیا

شائع September 4, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز گھوڑا چورنگی پرگزشتہ رات مبینہ پولیس مقابلے میں گرفتار ملزم شمن علی کا تعلق کچے کے ڈاکوؤں سے نکل آیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ گزشتہ رات جمشید کوارٹرز میں گھوڑا چورنگی پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت شمن علی اور نظیراحمد کے ناموں سے ہوئی، زخمی ملزم شمن عرف دستی کا تعلق کچے کے ڈاکوؤں سے نکل آیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم شمن دستی کشمور کا رہائشی ہے، ملزمان کراچی سے موٹر سائیکلیں چھین کر دیگر شہروں میں منتقل کرتے ہیں جب کہ ملزمان اندرون سندھ میں بھی جرائم کی وارداتوں میں ملوث رہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، 5 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی تھی، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور پہلے بھی ڈکیتی واسلحہ کیسز میں جیل جاچکے ہیں جب کہ ملزمان نے ساتھیوں کے نام بتادیے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 دسمبر 2025
کارٹون : 12 دسمبر 2025