• KHI: Partly Cloudy 19.9°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.9°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C

حکومتی دعوے، درآمد کی اجازت کے باوجود ملک میں چینی کی قیمت کم نہ ہوسکی

شائع September 5, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

تمام ترحکومتی دعوے اور درآمد کی اجازت کے باوجود ملک میں چینی کی اوسط قیمت سرکاری نرخ سے بدستور زیادہ ہے، چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 195 روپےفی کلو پر برقرار ہے، جبکہ کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور خضدارمیں چینی کی قیمت 190 روپے تک فی کلو ہے، جبکہ کراچی میں چینی کی قیمت سب سے زیادہ 195 روپے فی کلو تک ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں ایک ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت میں23 پیسےفی کلو کی کمی ہوئی، جس کے بعد ملک میں چینی کی اوسط قیمت 181 روپے 36 پیسے فی کلو پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے تک چینی کے اوسط نرخ 181 روپے 59 پیسےفی کلو تھے جبکہ ایک سال قبل ملک میں چینی کی اوسط قیمت 142روپے 32پیسےفی کلوتھی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 190 روپے فی کلو تک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے چینی کی سرکاری ریٹیل قیمت 175 روپے تک فی کلو مقرر کی گئی

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025