• KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 18.7°C
  • LHR: Cloudy 12.3°C
  • ISB: Heavy Rain 13.3°C

والد کے انتقال کے اگلے دن پرفارمنس: تنقید پر عاطف اسلم کا ردعمل

شائع September 6, 2025
— اسکرین شاٹ
— اسکرین شاٹ

گلوکار عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے اگلے ہی دن میوزیکل شو میں پرفارمنس کرنے پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں کا یہ کام نہیں ہے کہ وہ انہیں بتائیں کہ انہیں کیا کرنا ہے؟

عاطف اسلم کے والد طویل علالت کے بعد 12 اگست 2025 کو انتقال کر گئے تھے اور گلوکار نے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے 13 اگست 2025 کو انہوں نے کراچی میں سندھ حکومت کی جانب سے منعقد کی گئی معرکہ حق اور جشن آزادی کی تقریب میں پرفارمنس کی تھی۔

والد کے انتقال کے ایک دن بعد ہی ان کی جانب سے میوزیکل شو میں پرفارمنس کرنے پر ان کی تعریفیں کی گئی تھیں، تاہم بعض افراد نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

اب گلوکار نے ایک ماہ بعد خود پر کی جانے والی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح ان کا کام نہیں ہے کہ وہ لوگوں کو بتائیں کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، اسی طرح لوگوں کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ انہیں بتائیں کہ انہیں کیا کرنا ہے۔

عاطف اسلم نے بھارتی صحافی شہریار فریدون کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے والد کے انتقال کے بعد ہی پرفارمنس کرنے پر کی جانے والی تنقید پر بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے ان پر تنقید کی اور انہوں نے تقریباً تمام افراد کی تنقید کو سنا۔

ان کے مطابق تمام لوگ اپنے چینلز چلا رہے تھے اور ان پر تنقید کر رہے تھے کہ ان کے گھر میں فوتگی ہوگئی اور وہ اگلے دن پرفارمنس کرنے پہنچ گئے۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں کو جواب دینا ان کا کام نہیں، اس لیے انہوں نے کسی کو جواب نہیں دیا۔

عاطف اسلم نے کہا کہ وہ پوری دنیا سے رشتے داری نہیں کر سکتے اور پھر ہر کسی کو منتیں نہیں کر سکتے کہ ان کے بارے میں یہ بات نہ کی جائے، ایسا نہ کہا جائے۔

انہوں نے دلیل دی کہ ان پر تنقید کرنے والے اپنا کام کر رہے ہیں اور وہ اپنا کام کر رہے ہیں، تنقید کرنے والوں کو جواب دینا ان کا کام نہیں۔

گلوکار کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والے لوگ اپنا کام کریں، وہ انہیں یہ نہ سمجھائیں کہ انہیں کیا کرنا ہے یا کیا نہیں کرنا۔

ان کے مطابق وہ موسیقار اور گلوکار ہیں، میوزک بنانا اور پرفارم کرنا ان کا کام ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025