• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

نوشہروفیروز: تیز رفتار ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، حادثے میں 7 افراد جاں بحق

شائع September 8, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں تیز رفتار ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ افسوس ناک واقعہ نوشہرو فیروز میں قومی شاہراہ پر سدھوجا کے مقام پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریلر کار سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں 2 بچے، 2 مرد اور 3 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق کار میں سوار فیملی کا تعلق ضلع خیرپور سے ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو حادثے کا شکار کار سے نکال کر قانونی کارروائی کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد فرار ہونے والے ٹریلر ڈرائیور کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025