سونے کی قیمت میں پھر ہزاروں روپے کا اضافہ، بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پیر کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 84 ہزار روپے ہو گئی، جو گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے تھی۔
اسی طرح 24 قیراط کا 10 گرام سونا 5 ہزار 230 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 29 ہزار 219 روپے کا ہو گیا جو پہلے 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے تھا، جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 795 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 2 لاکھ 96 ہزار 999 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 1 ہزار 794 روپے پر پہنچ گئی۔
24 قیراط کی فی تولہ چاندی کی قیمت میں 23 روپے اضافہ ہوا اور یہ 4 ہزار 338 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 20 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 719 روپے پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 0.23 ڈالر اضافے سے 40.82 ڈالر سے بڑھ کر 41.05 ڈالر فی اونس ہو گئی۔
بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت 61 ڈالر کے اضافے سے 3 ہزار 552 ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 3 ہزار 613 ڈالر فی اونس تک جا پہنچی۔











لائیو ٹی وی