• KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.8°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.3°C

سیلاب اللہ کا عذاب ہے، خدا سے معافی مانگنی چاہیے، اسٹیج رقاصہ ندا چوہدری

شائع September 8, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسٹیج اداکارہ و رقاصہ ندا چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنے والا سیلاب خدا کا عذاب ہے، ہمیں گناہوں کی سزا مل رہی ہے، ہم سب کو خدا سے معافی مانگنی چاہیے۔

ندا چوہدری نے مختصر انٹرویو میں بتایا کہ سیلاب سے لاہور کے مضافاتی علاقے بھی متاثر ہوئے اور ان کے رشتے داروں کے گھر میں متاثر ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کے رشتے داروں کے گھر متاثر ہوئے، تاہم ان کے رشتے دار خود محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور دیگر شہر بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، انہی شہروں کے لوگ ان کے ڈرامے دیکھنے آیا کرتے تھے۔

ان کے مطابق سیلاب کی وجہ سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے تو کوئی بھی اب ڈرامے دیکھنے نہیں آ رہا، ہمیں لوگوں کی مدد کرنی چاہیے۔

اسٹیج اداکارہ و رقاصہ کا کہنا تھا کہ فنکار برادری بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پیش پیش ہے، تاہم دوسرے مخیر حضرات کو بھی سامنے آنا چاہیے، پاکستان میں لوگوں کے پاس بہت پیسا ہے، وہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔

ندا چوہدری کا کہنا تھا کہ سیلاب خدا کی آزمائش اور خدا کا عذاب ہے، ہمیں گناہوں کی سزا مل رہی ہے، ہمیں اجتماعی طور پر گناہوں کی توبہ کرنی چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ بھی توبہ کریں گی، باقی عوام کو بھی توبہ کرنی چاہیے، سیلاب سے بہت بڑا نقصان ہوا۔

خیال رہے کہ سیلاب سے سب سے زیادہ پنجاب متاثر ہوا ہے، جہاں اب تک تقریبا دو درجن اضلاع میں 42 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025