• KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 25.5°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 15.6°C

لاہور اور فیصل آباد میں موسلا دھار بارش

شائع September 8, 2025
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
— فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

لاہور میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، اور آج سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 92 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ( واسا ) لاہور نے صوبائی دارالحکومت میں بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیے، جن کے مطابق اب تک سب سے زیادہ بارش پانی والا تالاب میں 92 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

فرخ آباد میں 78.5 ، لکشمی چوک پر69 ، چوک ناخدا اور اقبال ٹاؤن میں60،60ملی میٹر، سمن آباد 68.5 اور گلشن راوی میں 59.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح شادی پورہ میں 52.5، جوہرٹاؤن میں 38ملی میٹر، تاج پورہ 16، مغلپورہ 15، اور ایئرپورٹ پر5 ملی میٹر بارش ہوئی۔

واسا کے مطابق جیل روڈ پر23 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 24 ملی میٹر، لکشمی چوک 69 ، اپر مال 25.5 مغلپورہ 15 اور نشترٹاؤن میں 35 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

دریں اثنا، فیصل آباد شہر اور اطراف میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہوئی، جس کے نتیجے میں گلیوں اور سڑکوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی ہے۔

فیصل آباد میں سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد میں 175 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ گلستان کالونی اور علامہ اقبال کالونی میں166 ملی میٹر ، جیل روڈ پر 163، ڈوگر بستی اور مدینہ ٹاون میں 154 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2025
کارٹون : 20 دسمبر 2025