• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C

پاکستان کے نامور لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

شائع September 9, 2025
فائل فوٹو: پی سی بی
فائل فوٹو: پی سی بی

قومی ٹیم کے لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں فاسٹ باؤلر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان کیا گیا۔

پریس ریلیز کے مطابق 31 سالہ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر نے دسمبر 2013 سے دسمبر 2019 تک ایک ٹیسٹ، 17 ون ڈے اور 16 ٹی 20 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

عثمان نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے مختلف ایڈیشنز میں 3 مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی، اس دوران انہوں نے 39 میچوں میں 42 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ عثمان شنواری نے اپنا واحد ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ڈیبیو سری لنکا کے خلاف کیا تھا، عثمان شنواری نے اپنے دوسرے ہی ایک روزہ میچ میں ہی 5 وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

عثمان شنواری نے ون ڈے میں 34 اور ٹی20 میں 13 وکٹیں حاصل کیں، فاسٹ بولر نے 2 بار سری لنکا کے خلاف 5 وکٹیں لیں، سری لنکا کیخلاف شارجہ میں 5-34 اور کراچی میں 5-51 حاصل کیں۔

انہوں نے پاکستان کے لیے ٹی20 کیپ نمبر 58، ون ڈے کیپ 216 اور ٹیسٹ کیپ 240 حاصل کی، عثمان شنواری ایشیا کپ 2018 میں بھی پاکستان اسکواڈ کا حصہ رہے اور اب ایشیا کپ 2025 کے آغاز والے دن ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025