جہاں قائد اعظم کی جتنی بڑی تصویر لگی ہوتی ہے، وہاں اتنی زیادہ رشوت لی جاتی ہے، خالد انعم
سینئر اداکار و گلوکار خالد انعم نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو اپنا اخلاقی نظام درست کرنے کی ضرورت ہے، پاکستانی قائد اعظم اور کرپشن پر زیادہ یقین رکھتے ہیں، جہاں قائد اعظم کی جتنی بڑی تصویر لگی ہوئی ہوتی ہے، وہاں اتنی زیادہ رشوت لی جاتی ہے۔
خالد انعم نے حال ہی میں ’ایف ایچ ایم پوڈکاسٹ‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح ہم بیماریوں سے بچے کے لیے بچوں کی ویکسینیشن کرواتے ہیں، اسی طرح ہمیں اخلاقی زوال پذیری سے بچنے کے لیے اپنا فائبر نظام مضبوط کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں کسی ایک مجرم کو سخت سزا دے کر کوئی مثال تک قائم نہ کی گئی، کیوں کہ ہم سب قائد اعظم (پیسوں) پر یقین کرتے اور ان کی عزت کرتے ہیں۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے قریبی دوستی کاؤسجی کی کتاب پڑھی، جنہوں نے ایک جگہ لکھا کہ اگر محمد علی جناح کو معلوم ہوتا کہ پاکستانی کیسے ہیں تو وہ کبھی پاکستان نہ بناتے۔
ان کے مطابق وہ یہ بات نہیں کہ رہے بلکہ وہ قائد اعظم کے دوست کی بات بتا رہے ہیں، جنہوں نے کتاب میں لکھا کہ اگر قائد اعظم کو علم ہوجاتا کہ پاکستانی کس طرح کے لوگ ہیں تو وہ کبھی نیا ملک نہ بناتے۔
اسی بات پر انہوں نے پاکستانیوں نے قائد اعظم کے ساتھ بھی ٹھیک نہ کیا، ان کی ایمبولینس خراب کردی اور آج تک پاکستان بھر کے ایمبولینس بھی خراب ہیں، آئے روز لوگوں کے جنازے نکلتے ہیں۔
خالد انعم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں قوانین کے بجائے قائد اعظم (پیسوں) کا زیادہ احترام کیا جاتا ہے اور جہاں جتنی بڑی قائد اعظم کی تصویر لگی ہوئی ہوتی ہے، وہاں اتنی زیادہ رشوت لی جاتی ہے۔












لائیو ٹی وی