کراچی : گلستان جوہر میں 5 منزلہ عمارت دھنس گئی
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 5 منزلہ عمارت دھنس گئی، عمارت کا گراؤنڈ فلور دھنسے سے زمین اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے عمارت کو سیل کردیا۔
ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 5 منزلہ عمارت ایک طرف سے دھنس گئی، عمارت دھنسے سے گراؤنڈ فلور کے فلیٹوں کی کھڑکیاں اورگیلریاں ٹوٹ گئیں، جبکہ گراؤنڈ فلور دھنسے سے زمین اور دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں۔
عمارت دھنسنے کی اطلاع ملنے پر پولیس ، ریسکیو 1122 کا عملہ اور مقامی انتظامیہ متاثرہ بلڈنگ پرپہنچ گئی، جبکہ خوفزدہ مکینوں نے عمارت خالی کر دیا۔
رہائشی کمپلیکس میں تین عمارتیں ہیں، بلاک اے اور بلاک بی محفوظ ہیں جبکہ تیسری متاثرہ عمارت میں بلاک سی اور ڈی بنایا گیا تھا، دونوں بلاکس میں مجموعی طور پر 60 فلیٹ اور 300 قریب افراد رہائش پذیر تھے۔
دریں اثنا، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نےعمارت کو سیل کردیا ہے، میئر نے بتایا کہ عمارت سےتمام افرادکوبحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے کو عمارت کا معائنہ کرنےکی ہدایت کی ہے۔











لائیو ٹی وی