• KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C
  • KHI: Cloudy 20.6°C
  • LHR: Fog 11.1°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.6°C

زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 19 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک

شائع September 11, 2025
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرمبادلہ ذخائر کی مجموعی مالیت 19 ارب 68 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی۔

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سےمتعلق ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر میں 2 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر کا حجم بڑھ کر 19 ارب 68 کروڑ ڈالر ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 5 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کی تحویل میں زرمبادلہ ذخائر کا حجم 14 ارب 63کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھا۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرِمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5 ارب 34 کروڑ 46 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، جبکہ 29 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 35 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025