• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 14.3°C

کراچی: قیوم آباد میں 100 سے زائد بچوں کا ریپ کرنے والے ملزم کی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی

شائع September 12, 2025 اپ ڈیٹ September 13, 2025
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں کم عمر بچیوں کو ریپ کا نشانہ بنانے والے ملزم سے ہونے والی تفتیش کی رپورٹ سامنے آگئی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم 2011 میں ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 سے کم عمر بچے اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ملزم سے ہونے والی تفتیشی رپورٹ کے مطابق 2016 میں ملزم نے قیوم آبادمیں رہائش اختیار کی اور وہیں شربت کا ٹھیلا لگایا، ملزم 5 سال سے 12 سال تک کے بچوں کو نشانہ بناتا رہا ہے، ملزم ٹھیلے پر آنے والے بچوں کو انعام کا لالچ دے کر گھر میں لے جاتا تھا۔

ملزم کو گزشتہ روز قیوم آباد کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت سے ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے، پولیس کے مطابق ملزم کے موبائل سے بھی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ملزم نے گزشتہ 10 سالوں کے دوران نابالغ لڑکیوں اور لڑکوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیوز بنانے کا اعتراف کیا۔

سینئر افسر نے کہا تھا کہ پولیس نے اس کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد کیا ہے جس میں اس کے کمرے میں 8 سے 12 سال کی عمر کی نابالغ لڑکیوں کے ساتھ زیادتی/جنسی زیادتی کی سیکڑوں ویڈیوز موجود ہیں۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا تھا کہ وہ سیکڑوں نابالغ لڑکیوں کو چند سو روپے دے کر بہلاتا تھا، اس نے یہ بھی تسلیم کیا کہ وہ کمسن بچیوں کو اپنے کمرے میں لاتا تھا جہاں وہ اکیلا رہتا تھا اور قیوم آباد کے سی-ایریا میں اپنے کمرے میں تقریباً 100 نابالغ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ان سب کی فلم بندی کی۔

سید اسد رضا کا کہنا تھا کہ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک یو ایس بی اور موبائل فون برآمد کیا ہے جس میں اس طرح کی بہت سی ویڈیوز موجود ہیں، موبائل فون سے ملنے والی ویڈیوز بھی فارنزک کے لیے بھیج دی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025