• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار سے امریکی ہم منصب مارکو روبیو کا ٹیلیفونک رابطہ

شائع September 13, 2025 اپ ڈیٹ September 14, 2025
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار سے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے پاک-امریکا تعلقات کی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور مارکو روبیو کے درمیان علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان، امریکا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025