• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

کراچی: سپرہائی وے پر نامعلوم گاڑی نے 2 موٹرسائیکلوں کو روند ڈالا، 3 افراد جاں بحق

شائع September 14, 2025
— فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

کراچی میں سپر ہائی وے میں نامعلوم گاڑی نے 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سپر ہائی وے پر گڈاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دو موٹرسائیکلوں سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکلوں پر سوار 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔

حادثے کا سبب بننے والا ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا جبکہ ریسکیو نے لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025