• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 14.3°C

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر مہنگا

شائع September 16, 2025
—فائل/فوٹو: رائٹرز
—فائل/فوٹو: رائٹرز

حکومت نے مسلسل تیسری بار پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخ 2 روپے 78 پیسے اضافے سے 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کیے گئے ہیں۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے 30 ستمبر تک ہوگا۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو وزارت خزانہ نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کی کمی کی تھی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 46 پیسے فی لیٹر جب کہ لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا تھا۔

قیمتوں میں کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 269 روپے 99 پیسے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 176 روپے81 پیسے، جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 159 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025