• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

ہائی اسپیڈ ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا

شائع September 16, 2025
—  فائل فوٹو: 123 آئل
— فائل فوٹو: 123 آئل

ہائی اسپیڈ ڈیزل کےبعد مٹی کا تیل بھی مہنگا ہوگیا، مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 179 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 179 روپے 96 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 176 روپے81پیسے فی لیٹر تھی۔

وزارت خزانہ نے رات گئے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آج سے 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا، تاہم پیٹرول کی قیمت آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025