سونے کے نرخوں میں بڑا اضافہ، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمتیں 4 ہزار 700 روپے کے بڑے اضافے سے تاریخ کی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ ملکی مارکیٹ میں 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ 4 ہزار 700 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 91 ہزار روپے ہو گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 4 ہزار 30 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے میں فروخت ہوا جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 695 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار 295 روپے ریکارڈ کیا گیا۔
ادھر، عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 49 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 692 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اور فی تولہ چاندی 53 روپے اضافے سے 4 ہزار 496 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 45 روپے بڑھ کر 3 ہزار 854 روپے تک جا پہنچی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ورز 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی اور یہ 3 لاکھ 86 ہزار 300 روپے پر برقرار رہی تھی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 31 ہزار 189 روپے پر برقرار رہی تھی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 3 ہزار 600 روپے میں فروخت ہوا تھا۔
عالمی سطح پر بھی چاندی کی قیمت میں 0.54 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 42.69 ڈالر فی اونس ہو گئی، جو پہلے 42.15 ڈالر تھی۔











لائیو ٹی وی