• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

نائب وزیراعظم سے آسٹریلیا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر کی ملاقات

شائع September 16, 2025
— فوٹو: وزارت خارجہ
— فوٹو: وزارت خارجہ

نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار سے آسٹریلیا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عرفان شوکت نے ملاقات کی جس میں وزیر خارجہ نے انہیں کمیونٹی سے فعال رابطے کی ہدایت کی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحٰق ڈار سے آسٹریلیا میں پاکستان کے نامزد ہائی کمشنر عرفان شوکت نے ملاقات کی۔

اسحاق ڈار نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کمیونٹی سے فعال رابطے کی ہدایت دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عرفان شوکت نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

اسحٰق ڈار نے عرفان شوکت کی ڈیڑھ سال بطور چیف آف اسٹاف خدمات کو سراہا اور آسٹریلیا میں نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم نے ہدایت کی کہ وہ تجارتی، اقتصادی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دیں اور آسٹریلیا میں متحرک پاکستانی کمیونٹی سے فعال رابطہ رکھیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025