• KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 14.3°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.4°C
  • LHR: Cloudy 14.3°C
  • ISB: Rain 14.3°C

ماڈل ثوبان عمیس اور عبیر اسد کے درمیان شادی کے 7 ماہ بعد علیحدگی ہوگئی

شائع September 16, 2025 اپ ڈیٹ September 17, 2025
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ابھرتے ہوئے ماڈلز ثوبان عمیس اور عبیر اسد کے درمیان شادی کے محض سات ماہ بعد علیحدگی ہوگئی جب کہ دونوں نے طلاق کے لیے بھی قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

دونوں ابھرتے ہوئے ماڈلز نے فروری 2025 میں کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد شادی کی تھی اور ان کی شادی میں فیشن، شوبز اور میوزک سے وابستہ شخصیات سمیت دیگر افراد نے شرکت کی تھی۔

دونوں کی شادی کی ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں لیکن اب دونوں نے محض سات ماہ بعد ہی علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کردی۔

ماڈل ثوبان عمیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اہلیہ ماڈل عبیر اسد سے علیحدگی اختیار کرنے کی تصدیق کی۔

انہوں نے اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے باہمی رضامندی سے ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی، تاہم تاحال ان کے درمیان طلاق نہیں ہوئی۔

انہوں نے لکھا کہ اگرچہ تاحال ان کی طلاق کے معاملات مکمل نہیں ہوئے لیکن یہ طے ہے کہ ان کے درمیان طلاق ہوگی۔

ثوبان عمیس کی جانب سے اہلیہ سے علیحدگی اور ان سے جلد طلاق کے معاملات طے ہوجانے کی پوسٹ وائرل ہوگئی اور دوسرے سوشل میڈیا پیجز نے بھی اسے شیئر کیا۔

شوبز شخصیات اور مداحوں نے ان کی شادی ختم ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025