• KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.4°C
  • LHR: Cloudy 13.4°C
  • ISB: Rain 13.4°C

تیراہ میں ویڈیو اور ٹیلی فونک گفتگو لیک ہونے پر خاتون اور اس کا مبینہ عاشق قتل

شائع September 17, 2025
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک
— فائل فوٹو: شٹراسٹاک

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں خاندان کے افراد نے خاتون اور اس کے مبینہ عاشق کو قتل کر دیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھی جس میں جوڑے کو تیراہ کے جنگل میں بیٹھے اور باتیں کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ان کی ٹیلی فونک گفتگو بھی سوشل میڈیا پر لیک ہوئی تھی۔

کارگر گاؤں (حیدر کنداؤ) میں قبائلی افراد نے اس جوڑے کے گھروں کو آگ لگا دی، ساتھ ہی ان دو افراد کے مکانات بھی جلا دیے جنہوں نے یہ ’قابل اعتراض‘ ویڈیو بنائی اور لیک کی تھی، یہ کارروائی بر قمبر خیل شوریٰ کے حکم پر کی گئی۔

شوریٰ کے ارکان کا کہنا تھا کہ گھروں کو جلانے کی کارروائی مقامی روایات کے مطابق کی گئی ہے اور ویڈیو بنانے والے چاروں افراد کی تلاش جاری ہے۔

گزشتہ روز ہی ضلع صوابی کے گاؤں سرائے میں بھی ایک جوڑے کو ’غیرت‘ کے نام پر قتل کر دیا گیا۔

صوابی سٹی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او سعیدالامین خان کے مطابق پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ مبینہ ملزمان سکندری گاؤں فرار ہو گئے ہیں۔

ڈی ایس پی (سٹی) اعجاز خان ابازئی نے بتایا کہ ’ہم نے ملزمان کا پیچھا کیا اور خاتون کے بھائی کو گرفتار کر لیا، جو ایک مقابلے میں زخمی ہو گیا تھا‘، گرفتار شخص لال شہزادہ عرف شادا کو باچا خان ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ خاتون نے اپنے گھر والوں کی مرضی کے بغیر ثاقب خان سے شادی کر لی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر ابھی درج نہیں ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025