• KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.6°C
  • LHR: Fog 11.5°C
  • ISB: Rain 13°C

کراچی: نجی اسکول انتظامیہ کا طالبعلم پر تشدد، شکایت کرنے پر والدین کو بھی زد و کوب کیا

شائع September 17, 2025
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں نجی اسکول انتظامیہ کی جانب سے 12 سالہ طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، شکایت کرنے پر طالبعلم کے والدین کو بھی زدوکوب کیا گیا۔

ڈائریکٹریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے مطابق شکایت موصول ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

اسکول انتظامیہ کے مطابق بچے نے اسکول میں غیر اخلاقی حرکت کی تھی۔ بچے کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ اس معاملے پر اسکول انتظامیہ ملوث ہے ان کے بچے پر جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے۔

بچے کی والدہ نے الزام عائد کیا کہ ٹیچر کا رشتہ دار ان کے بیٹے کو مارنے کے لیے پستول بھی لے کر آیا تھا۔

ڈائریکٹریٹ آف پرائیویٹ اسکولز کے مطابق واقعے کا علم نہیں، تاحال کوئی بھی شکایت موصول نہیں ہوئی، شکایت موصول ہونے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جس میں مبینہ طور پر طالبعلم پر تشدد کے واقعے کے بعد والدہ اور دیگر رشتہ دار خواتین شکایت لے کر اسکول آئیں تو ٹیچرز اور انتظامیہ نے سڑک پر دھکے دینے کے ساتھ انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اسکول کی انتظامیہ اور طالبعلم کی والدہ کے درمیان بحث کے دوران ٹیچر کو بچے پر لوو لیٹر لکھنے کا الزام عائد کرتے سنا جاسکتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025