• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

شائع September 17, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

ایک روز قبل بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 400 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر آگئی، جو منگل کو 3 لاکھ 91 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 2 ہزار 58 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے ہوگئی، جو ایک روز قبل 3 لاکھ 35 ہزار 219 روپے تھی، 22 قیراط کا 10 گرام سونا ایک ہزار 887 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 408 روپے ریکارڈ کیا گیا، جو منگل کو 3 لاکھ 7 ہزار 295 روپے تھا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں قیمت 24 ڈالر کم ہوکر فی اونس 3 ہزار 668 ڈالر رہی، جو ایک روز قبل 3 ہزار 692 ڈالر تھی۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اسی طرح کمی واقع ہوئی، فی تولہ 24 قیراط چاندی 109 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 387 روپے ہوگئی، جو منگل کو 4 ہزار 496 روپے تھی، 10 گرام چاندی کی قیمت 93 روپے گھٹ کر 3 ہزار 761 روپے ریکارڈ کی گئی، جو ایک دن پہلے 3 ہزار 854 روپے تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی چاندی کی قیمت 1.09 ڈالر کمی کے بعد فی اونس 41.60 ڈالر پر آگئی، جو منگل کو 42.69 ڈالر تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025