• KHI: Clear 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C
  • KHI: Clear 19.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 14.5°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.2°C

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق

شائع September 17, 2025
— فائل فوٹو : ڈان
— فائل فوٹو : ڈان

کراچی کے علاقے گلشن معمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ویسٹ طارق الہیٰ مستوئی نے ڈان کو بتایا کہ پولیس کانسٹیبل صدام حسین ڈیوٹی سرانجام دینے کے لیے گلشنِ معمار جا رہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں کریم شاہ روڈ پر نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے حوالے سے سینئر افسر نے بتایا کہ 4 مشتبہ افراد ایک سفید آلٹو کار میں سوار تھے، انہوں نے کہا کہ پولیس ہر ممکن پہلو سے اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے لیکن بظاہر یہ ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ معلوم ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں برس اب تک شہر میں 6 پولیس اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں، حال ہی میں سٹی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ رواں سال میں اب تک پانچ پولیس اہلکار مارے گئے ہیں اور یہ واقعات دہشت گردی کے لگتے ہیں، جن کی تحقیقات محکمہ انسداد دہشتگردی کر رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 دسمبر 2025
کارٹون : 15 دسمبر 2025