فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ کے درمیان تشدد کا واقعہ ہوا، نہ دیکھا، دعا ملک
اداکار فیروز خان کی چھوٹی بہن اداکارہ دعا ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھائی اور ان کی سابق اہلیہ کے درمیان تشدد یا کسی اور طرح کا نامناسب واقعہ ہوا اور نہ انہوں نے دیکھا جب کہ اداکار محسن عباس حیدر کی جانب سے اہلیہ پر تشدد کو انہوں نے دیکھا تھا۔
دعا ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔
پوڈکاسٹ میں ان سے سوال کیا گیا کہ جب اداکار محسن عباس حیدر پر اہلیہ پر تشدد کا الزام لگا تو وہ بولنے میں سب سے آگے تھیں لیکن جب ان کےبھائی پر سابق اہلیہ پر تشدد کا الزام لگا تو وہ خاموش رہیں، ایسا کیوں؟
اس پر دعا ملک نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ کے درمیان تشدد کو دیکھا تھا، اس لیے وہ بولیں۔
انہوں نے بتایا کہ محسن عباس حیدر کے واقعے کے وقت انہوں نے اور گوہر رشید نے سب سے پہلے اس لیے بات کی تھی، کیوں کہ اس وقت محسن عباس حیدر کی بیوی پر کوئی یقین نہیں کر رہا تھا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ محسن عباس حیدر اور ان کی بیوی ان کی دوست رہی ہیں اور انہوں نے ان کے درمیان کچھ دیکھا تھا، تبھی انہوں نے بولا تھا۔
ان کے مطابق بعد ازاں محسن عباس حیدر اور ان کی اہلیہ نے اپنے معاملات نمٹائے۔
دعا ملک نے کہا کہ فیروز خان کی اپنی ذاتی زندگی تھی، انہوں نے جو کچھ کیا اور کرتے رہے، ان سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ کے درمیان تشدد یا کسی اور طرح کے نامناسب واقعے کو دیکھا، نہ ان کے درمیان ایسا کچھ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ جب ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں تو وہ کیا بولتیں اور کیسے بولتیں؟
دعا ملک نے کہا کہ وہ گواہی دیتی ہیں کہ فیروز خان اور ان کی سابق اہلیہ کے درمیان تشدد کا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور وہ کیوں جھوٹ بولیں گی؟
اداکارہ کے مطابق وہ سچ بول رہی ہیں، ان کے بھائی اور ان کی سابق اہلیہ کے درمیان اس طرح کا کوئی واقعہ نہیں ہوا تھا اور جب کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں تو وہ کیا بولتیں؟
علیزہ سلطان اور فیروز خان نے ستمبر 2022 میں طلاق کی تصدیق کی تھی، دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں۔
طلاق کے بعد جب دونوں کے درمیان بچوں کی حوالگی کا کیس ستمبر 2022 میں کراچی کی مقامی عدالت میں چلا تو علیزہ سلطان نے سابق شوہر پر سنگین گھریلو تشدد کے الزامات عائد کیے اور ساتھ ہی ان کے جسم پر تشدد کی تصاویر بھی وائرل ہوئیں۔
فیروز خان نے سابق اہلیہ پر تشدد کے الزامات مسترد کیے تھے جب کہ ان کی سابق اہلیہ خود پر ہونے والے تشدد کے مزید انکشافات کرتی رہیں۔
فیروز خان کی سابق اہلیہ کی جانب سے تشدد کے الزامات کے بعد اداکار پر پابندی لگانے کے مطالبات بھی کیے گئے اور کچھ عرصے تک فیروز خان اسکرین سے بھی دور رہے لیکن ان کی بہنوں اداکارہ حمائمہ اور دعا ملک نے کبھی بھی اپنے بھائی پر تشدد کے الزامات پر کوئی بات نہ کی۔











لائیو ٹی وی