• KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 26.1°C
  • LHR: Partly Cloudy 17°C
  • ISB: Rain 16.6°C

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ، نئی قیمت کتنی ہوگئی؟

شائع September 20, 2025
— فائل فوٹو: رائٹرز
— فائل فوٹو: رائٹرز

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی مزید 2800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ مقامی مارکیٹ میں بھی جاری ہے، آج ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 17 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی اونس سونا 3685 ڈالرپر پہنچ گیا۔

عالمی منڈی میں اضافے کے بعد ملکی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔

ملک بھر میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2800 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح، ملک بھر میں 10 گرام سونےکی قیمت بھی 1458 روپے کے اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط سونا 1100 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 500 روپے فی تولہ ہو گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025