• KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.5°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 12.4°C

روس سے کشیدگی بڑھنے پر پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کریں گے، ٹرمپ

شائع September 21, 2025
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ روس کی جانب سے کشیدگی میں اضافے پر پولینڈ اور بالٹک ریاستوں کا دفاع کریں گے، یہ بیان ماسکو کی جانب سے ایسٹونیا کی فضائی حدود میں دراندازی کے بعد سامنے آیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ اگر روس دشمنی میں اضافہ کرے تو کیا وہ یورپی یونین کے رکن ممالک کا دفاع کریں گے، تو ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا: ’ ہاں، میں کروں گا۔ میں کروں گا۔’

خیال رہے کہ ایسٹونیا نے روس کی جانب سے جمعہ کو کی گئی دراندازی کے بعد پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے تین MiG-31 طیاروں نے خلیج فن لینڈ کے اوپر ایسٹونیا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر یورپی یونین اور نیٹو کی جانب سے ایک خطرناک نئی اشتعال انگیزی کی شکایت سامنے آئی، جبکہ ماسکو نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تردید کی۔

نیٹو کے فضائی دفاعی مشن کے تحت تعینات اطالوی ایف-35 طیاروں نے سویڈن اور فن لینڈ کے طیاروں کے ساتھ مل کر روسی طیاروں کو روکنے اور متنبہ کرنے کے لیے پرواز کی۔

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں ایسٹونیا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ہے تو انہوں نے مثبت جواب دیتے ہوئے کہا:’ ہمیں یہ پسند نہیں۔’

ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان تقریباً 17 روسی ڈرونز کی جانب سے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے تقریباً دو ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔

روس کی جانب سے پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ٹرمپ نے اس وقت نظرانداز کرتے ہوئے صحافیوں سے کہا تھا کہ ’ یہ ایک غلطی ہو سکتی ہے۔’

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025