امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
امریکی بحریہ کا جہاز یو ایس ایس وین ای میئر بدھ کے روز 2 روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، جو پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان جاری میری ٹائم تعاون میں ایک اور سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق دورے کے دوران، یو ایس ایس وین ای میئر کے افسران اور ملاح پاک بحریہ کے ہم منصبوں کے ساتھ پیشہ ورانہ تبادلہ خیال، مشترکہ تربیت اور آپریشنل معاملات پر مرکوز ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔
یہ سرگرمیاں باہمی تعاون کو بڑھانے، باہمی فہم کو فروغ دینے اور آپریشنل ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ترتیب دی گئی ہیں۔
یہ دورہ شمالی بحیرۂ عرب میں ’پاسج ایکسرسائز‘ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا، جس میں یو ایس ایس وین ای میئر اور پاک بحریہ کے جہاز شریک ہوں گے۔











لائیو ٹی وی