پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں اب پیچھے نہیں رہے گا، بلال بن ثاقب
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی بقا کی شرط ہے اور پاکستان ٹیکنالوجی کے میدان میں اب پیچھے نہیں رہے گا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اینڈ کرپٹو آفس سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے ٹیکنالوجی کوئی عیاشی نہیں بلکہ بقا کی شرط ہے، نوجوان ڈیجیٹل ذرائع سے اپنا مستقبل تعمیر کر رہے ہیں اور انہیں عالمی معیشت سے جوڑنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو ٹیکنالوجی میں مساوی رسائی دی جائے، نوجوان ترسیلات اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے اپنی تقدیر بدل رہے ہیں، پاکستان اب ترقیاتی ایجنڈوں کا محتاج نہیں بلکہ ماڈلز اور خیالات کا خالق ہے۔
اس موقع پر بلال بن ثاقب کی نوبل انعام یافتہ محمد یونس، مائیکروسافٹ کے صدر بریڈ اسمتھ اور قازقستان کے وزیر برائے ڈیجیٹل ڈیولپمنٹ سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔
اس دوران ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں، سوشل بزنس اور ٹیکنالوجی کے امتزاج سے غربت اور ناہمواری ختم کی جا سکتی ہے۔











لائیو ٹی وی