سندھ کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ، سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لینے کا امکان
سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ میں ردو بدل کا فیصلہ کیا ہے، سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے سعید غنی، جام خان شورو، اسمٰعیل راہو ملاقات کریں گے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی سے محکمہ بلدیات کا قلمدان واپس لیا جائے گا جبکہ صوبائی وزیر محنت شاہد تھہیم سے بھی قلمدان واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن سندھ اسمبلی اسمٰعیل راہو کو صوبائی وزیر بنانے کی تیاری ہے جبکہ جام خان شورو کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کا اضافی قلمدان ملے گا۔











لائیو ٹی وی