• KHI: Partly Cloudy 20.1°C
  • LHR: Cloudy 9.4°C
  • ISB: Cloudy 12.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.1°C
  • LHR: Cloudy 9.4°C
  • ISB: Cloudy 12.8°C

چند روز سے جاری کمی کے بعد آج سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

شائع September 27, 2025
— فائل فوٹو : کینوا
— فائل فوٹو : کینوا

چند روز سے جاری کمی کے بعد ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 97 ہزار 700 روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 1,629 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 40 ہزار 963 روپے میں فروخت ہوا، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کا بھاؤ 787 روپے اضافے سے 3 لاکھ 12 ہزار 560 روپے ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر بڑھ کر 3,740 ڈالر سے 3,759 ڈالر ہو گئی۔

دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 105 روپے بڑھ کر 4 ہزار 704 روپے اور 10 گرام کی قیمت 90 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار 32 روپے ہو گئی۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 5 ہزار روپے سے زائد اضافے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 800 روپے کی بُلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 372 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 41 ہزار 906 روپے ہو گئی تھی، جبکہ 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3 لاکھ 9 ہزار 517 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 13 ہزار 425 روپے پر پہنچ گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025