• KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 19.3°C
  • LHR: Fog 11.8°C
  • ISB: Rain 13.1°C

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علحیدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے

شائع September 27, 2025
— فائل فوٹو: پی ٹی وی
— فائل فوٹو: پی ٹی وی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علحیدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لیے۔

سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 29 ستمبر 2025 بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔

قومی اسمبلی کا 29 ستمبر کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 20 واں اجلاس ہوگا۔

دریں اثنا، سینیٹ سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس 30 ستمبر بروز منگل سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق ون کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے، اجلاس میں قانون سازی سمیت اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025