پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، ایک لاکھ 63 ہزار کی نئی حد بھی عبور

شائع September 29, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج ( پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر بھی تیزی کا تسلسل برقرار ہے اور ہنڈرڈ انڈیکس 1298 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار کی نئی حد عبور کرگیا۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق پیر کو کاروبار کے آغاز پر مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اور 9 بج کر 58 منٹ پر انڈیکس 747 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

دوپہر 2 بجکر 54 منٹ پر انڈیکس 1324 پوائنٹس یا 0.82 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 63 ہزار 581 کی سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ ایک لاکھ 62 ہزار 257 کی سطح پر بند ہوئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 5 دسمبر 2025
کارٹون : 4 دسمبر 2025