• KHI: Partly Cloudy 20.1°C
  • LHR: Cloudy 9.4°C
  • ISB: Cloudy 12.8°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.1°C
  • LHR: Cloudy 9.4°C
  • ISB: Cloudy 12.8°C

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں اپنے دو بچوں کے سامنے باپ قتل

شائع September 29, 2025
— فوٹو: سوشل میڈیا
— فوٹو: سوشل میڈیا

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اتوار کی رات مبینہ طور پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

اقبال مارکیٹ تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) شیر محمد سانگی نے ڈان کو بتایا کہ 25 سالہ نوجوان سجاد شوکت ایم ایم کالونی کے رحمت چوک کے قریب سیکٹر ساڑھے گیارہ میں ایک گھر کے باہر اپنے دو بچوں کے ساتھ کھڑے تھے، جنہیں مبینہ طور پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

ادھر، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب واقعہ پیش آیا، اس وقت مقتول ایک شیر خوار بچے کو گود میں اٹھائے ہوئے تھے جبکہ دوسرا بچہ ان کے قریب کھڑا تھا۔

دریں اثنا، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ زون عرفان علی بلوچ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025