کامیڈین لکی ڈیئر کی تدفین کردی گئی
گزشتہ روز انتقال کر جانے والے معروف کامیڈین لکی ڈیئر کی تدفین کردی گئی، ان کی نماز جنازہ میں کسی بھی معتبر شخصیت نے شرکت نہیں کی۔
مرحوم اداکار کو گوہر پیر قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
ان کی نماز جنازہ میں اداکار طاہر نوشاد کے علاوہ اسٹیج و شوبز سے وابستہ کسی بھی نمایاں شخصیت نے شرکت نہیں کی۔
ساٹھ سالہ اداکار لکی ڈیئر چالیس سال سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ تھے، انہوں نے متعدد ڈراموں اور ٹی وی شوز سمیت تھیٹر میں بھی کام کیا۔
انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے ڈراموں سمیت فلموں میں بھی اپنی منفرد اداکاری سے ناظرین کو محظوظ کیا۔
لکی ڈیئر گزشتہ ایک سال سے پھیپھڑوں اور ذیابیطس کے مرض میں مبتلا تھے، وہ متعدد بار ہسپتال میں داخل بھی رہے۔
زندگی کے آخری ایام میں وہ دو روز تک لاہور کے میو ہسپتال میں کومہ میں رہنے کے بعد 30 ستمبر کو خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔
معروف کامیڈین کی نماز جنازہ میں کسی بھی شوبز شخصیت کی جانب سے شرکت نہ کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے اظہار حیرانگی بھی کیا۔












لائیو ٹی وی