• KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Cloudy 16.2°C
  • KHI: Partly Cloudy 21.2°C
  • LHR: Cloudy 11.8°C
  • ISB: Cloudy 16.2°C

ملتان کی تحصیل جلالپور میں اب بھی دو سے چار فٹ پانی کھڑا ہے

شائع October 8, 2025
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

نمائندہ ڈان نیوز ملتان تاثر سبحانی نے سیلاب کے بعد کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ تحصیل جلالپور میں اب بھی دو سے چار فٹ پانی کھڑا ہے، اور محکمہ انہار نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں سے پانی نہیں نکالا جائے گا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’ نیوز وائز’ میں میزبان عارفہ نور سے گفتگو کرتے ہوئے تاثر سبحانی نے ملتان میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ سیلاب تو گزر چکا مگر ملتان کی تحصیل جلال پور میں صورتحال ہنوز خراب ہے، متعدد بستیاں آج بھی زیر آب ہیں اور دو سے چار فٹ تک پانی کھڑا ہوا ہے۔

تاثر سبحانی نے مزید کہا کہ اسلام آباد سے کراچی جانے والی موٹر وے ( کاملتان سیکشن) 26 روز گزرجانے کے باوجود تاحال بند ہے، کیونکہ سیلابی پانی نے موٹر وے کو 13 مقامات پر نقصان پہنچایا ہے اور یہاں شگاف پڑے ہوئے ہیں، اور حکام کے مطابق موٹروے کو بحال ہونے میں ڈیڑھ سے دو ماہ لگیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں تاثر سبحانی نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے خیمہ بستیاں بسائی گئی تھیں ان میں لوگ قیام پذیر ہیں، اگرچہ جہاں پانی کم ہوا ہے وہاں کے رہائشی جانا شروع ہوگئے ہیں لیکن پھر بھی ایک بڑی تعداد خیمہ بستیوں میں موجود ہے۔

تاثر سبحانی کا کہنا تھا کہ محکمہ انہار کے مطابق ان علاقوں سے پانی کی نکاسی نہیں کی جائے گی کیونکہ یہ نشیبی علاقے ہیں اور پانی یہاں کھڑا ہوگیا ہے، نوراجہ بھٹہ بند کو پُر کردیا گیا ہے اور اب مزید پانی نہیں آئے گا مگر جو پانی موجود ہے اس کی نکاسی ممکن نہیں، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ پانی خود ہی سوکھے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025