• KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C
  • KHI: Partly Cloudy 27.7°C
  • LHR: Partly Cloudy 17.1°C
  • ISB: Cloudy 19.7°C

سعودی کاروباری وفد کا دورہ سرمایہ کاری، سازگار ماحول کے فروغ کا اہم موقع ہے، وزارت تجارت

شائع October 8, 2025
— فوٹو: پی آئی ڈی
— فوٹو: پی آئی ڈی

شہزادہ منصور بن محمد السعود کی زیر قیادت سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے کاروباری وفد نے علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا، یہ دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی صلاحیت، سازگار ماحول کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد پاک-سعودیہ مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 5 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچا۔

اعلامیے کے مطابق وفد میں معدنیات، تیل و گیس، زراعت و لائیو اسٹاک، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والی کاروباری شخصیات شامل ہیں، جس کا اجلاس سعودی-پاک مشترکہ بزنس کونسل کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا،

وزارت تجارت کے مطابق وفد نے پاکستان کی نمایاں کاروباری کمپنیوں کے ساتھ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملاقاتیں کیں، وفد کو وفاقی وزرا، حکومتی اداروں اور نجی شعبے کے اعلیٰ حکام نے پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک-سعودیہ مشترکہ بزنس کونسل کے قیام نے نجی شعبے کے ساتھ تعاون کے لیے ایک ادارہ جاتی فریم ورک فراہم کیا ہے، کونسل کے مقاصد میں مشترکہ کاروباری کاوشوں کا فروغ اور باہمی مفادات کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کو وسعت دینا شامل ہے۔

شہزادہ منصور بن محمد السعود نے علاقائی تجارت اور سرمایہ کاری کے روابط بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا، یہ دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری کی صلاحیت، سازگار ماحول، اور مواقع کے فروغ کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے میں ایس آئی ایف سی وزارتِ تجارت کے تعاون سے وفد کو بریفنگ بھی دے گی، وفد کو ترجیحی سرمایہ کاری شعبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

مزید بتایا گیا کہ سعودی وفد کراچی اور لاہور کے کاروباری مراکز میں بزنس ملاقاتیں کرے گا، وفد کراچی، لاہور کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اہم بزنس ٹو بزنس ملاقاتیں بھی کرے گا

یہ دورہ سعودی وژن 2030 اور پاکستان کے معاشی مقاصد کے حصول کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد پاک-سعودیہ مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں اسلام آباد پہنچا تھا۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے، جب پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ معاشی روابط اور مذاکرات کی نگرانی کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، گزشتہ ماہ دونوں ممالک نے ایک باہمی دفاعی معاہدے پر بھی دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی بھی جارحیت کی صورت میں مشترکہ ردعمل کا عہد کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025