وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے استعفیٰ گورنر کو بھجوا دیا

شائع October 8, 2025
—   فائل فوٹو: ڈان
— فائل فوٹو: ڈان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے استعفی پر دستخط کر کے گورنر کو بھجوا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق اعلی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جب وزیر اعلیٰ بنا تو صوبے کو معاشی اور امن امان کے مسائل کا سامنا تھا، پارٹی قیادت کے اعتماد سے ڈیڑھ سال میں معاشی بحرانوں پر قابو پالیا گیا۔

وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا کہ کابینہ ممبران اور اپوزیشن ارکان کا مشکور ہوں، انتہائی مخلصانہ انداز میں صوبے کے لیے کام کیا۔

واضح رہے کہ آج سوشل میڈیا پر اطلاعات زیر گردش تھیں کہ تحریک انصاف نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے منصب سے ہٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ بنایا جارہا ہے۔

بعد ازاں، پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ کے امیدوار ہوں گے۔

سلمان اکرم راجا نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے تھے، انہوں نے علیمہ خان پرپارٹی میں تقسیم کاالزام عائد کیا تھا۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی امین گنڈا پور کی جگہ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہوں گے۔

دریں اثنا، علی امین گنڈا پور نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے حکم پر وزارت اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو میری مکمل حمایت اور سپورٹ حاصل ہوگی اور ہم عمران خان کی رہائی اور پارٹی پالیسی کے لیے ایک ہوکر آگے بڑھیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 4 دسمبر 2025
کارٹون : 3 دسمبر 2025