• KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.4°C
  • KHI: Partly Cloudy 20.2°C
  • LHR: Fog 9.9°C
  • ISB: Partly Cloudy 14.4°C

شرم الشیخ : وزیرخارجہ اسحٰق ڈار کی امریکی و ترک ہم منصب سے ملاقات

شائع October 13, 2025
فوٹو: وزارت امور خارجہ، ایکس اکاؤنٹ
فوٹو: وزارت امور خارجہ، ایکس اکاؤنٹ

مصر میں غزہ امن سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی امریکی و ترک ہم منصب سے ملاقات ہوئی، اسحٰق ڈار نے امن کے حصول میں امریکا اور ترکی کے کردار پر اظہار تشکر کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مصر کے شہر شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی کانفرنس کے موقع پر وزیرِ خارجہ اسحٰق ڈار کی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ترک وزیر خارجہ حقان فیدان سے ملاقات ہوئی۔

دفترخارجہ کے مطابق اسحٰق ڈار نے امن کے حصول میں امریکا اور ترکی کے کردار پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی میں امریکا اور ترکی کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم نے خطے میں دیرپا امن و استحکام اور غزہ و فلسطین کے عوام کے لیے عالمی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق اس موقع پر وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے منصفانہ و پائیدار حل کے لیے پُرعزم ہے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025