• KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.3°C
  • LHR: Partly Cloudy 19.4°C
  • ISB: Cloudy 19.1°C

اسمگلنگ کیخلاف اقدامات کے باوجود افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مزید بڑھ گئی

شائع October 14, 2025
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کے باوجود افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مزید بڑھ گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ستمبر 2025 میں مجموعی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں سالانہ بنیادوں پر 33 فیصد اضافہ ہوا جس میں پاکستان کے ذریعے افغان برآمدات میں 67 اور درآمدات میں 33 فیصد اضافہ ہوا جب کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر کے دوران مجموعی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 16 فیصد بڑھی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2025 میں افغانستان کی پاکستان کے ذریعے برآمدات میں 33 فیصد اور درآمدات میں 16 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 31 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہی اور گذشتہ سال اسی عرصے میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 26 کروڑ 99 لاکھ ڈالرز تھا۔

اسی طرح ستمبر 2025 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 10کروڑ 43 لاکھ ڈالرز رہا اور ستمبر 2024 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 7 کروڑ 85 لاکھ ڈالرز تھا جب کہ اگست 2025 میں مجموعی افغان ٹرانزٹ 10 کروڑ 82 لاکھ ڈالرز تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہانہ بنیادوں پر ستمبر 2025 میں مجموعی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ 4 فیصدکم ہوئی۔

اس سے قبل، گذشتہ 2 مالی سال کے دوران افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی تھی اور پاکستان نے ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق افغانستان کی 2 سال میں پاکستان کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ میں 6 ارب 7 کروڑ ڈالرز کم ہوئیں، مالی سال 2024۔25 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم کم ہوکر ایک ارب 3 کروڑ ڈالرز ہوگیا تھا۔

اسی طرح مالی سال 2022۔23 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 7 ارب 10 کروڑ ڈالرز تھا جب کہ مالی سال 2024۔25 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں ایک ارب 86 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی تھی۔

ذرائع کے مطابق مالی سال 2023۔24 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں 4 ارب 21 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی تھی اور مالی سال 2023۔24 میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا حجم 2 ارب 89 کروڑ ڈالرز تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2025
کارٹون : 18 دسمبر 2025