• KHI: Partly Cloudy 28.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C
  • KHI: Partly Cloudy 28.6°C
  • LHR: Partly Cloudy 22.2°C
  • ISB: Partly Cloudy 19.6°C

ہانگ کانگ سپر سکسز کیلئے عباس آفریدی کپتان مقرر

شائع October 21, 2025
— فوٹو: ای ایس پی این / کرک انفو
— فوٹو: ای ایس پی این / کرک انفو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہانگ کانگ سپر سکسز کے لیے عباس آفریدی کو کپتان مقرر کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا جس کے لیے پاکستان کی ٹیم 5 نومبر کو روانہ ہوگی۔

ہانگ کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی، پاکستان اپنے دونوں گروپ میچز 7 نومبر بروز جمعہ کو کھیلے گا۔

پاکستان کے اسکواڈ میں عباس آفریدی، عبدالصمد، خواجہ محمد نافع، معاذ صداقت، محمد شہزاد، سعد مسعود اور شاہد عزیز شامل ہیں جبکہ دانش عزیز اور محمد فائق متبادل کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے سال ہونے والے ہانگ کانگ سپر سکسز کے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر دوسری بار ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

پچھلے سال قومی ٹیم کی قیادت فہیم اشرف نے کی تھی دیگر کھلاڑیوں میں آصف علی، محمد اخلاق، حسین طلعت، عامر یامین اور شہاب خان شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2025
کارٹون : 17 دسمبر 2025