پی آئی اے اور بنگلہ دیشی ایئرلائن کے درمیان کارگو معاہدہ طے پا گیا
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے ) اور بنگلہ دیش بیمان ایئر لائنز کے درمیان ایئر کارگو کی نقل و حمل کو آسان بنانے کے لیے تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ یکم دسمبر سے نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت سعودی عرب کے اہم شہر جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹجک کوریڈور قائم کرے گی، یہ معاہدہ قیمتی اشیاء جیسے کہ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات کی نقل و حمل میں لاجسٹک پیچیدگیوں کو کم کرے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کی قومی ایئرلائنز کے وسیع نیٹ ورکس کے ذریعے، معیاری اور لاگت مؤثر کارگو حل فراہم کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ 4 اکتوبر کو پی آئی اے نے اعلان کیا تھا کہ وہ 25 اکتوبر سے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کرے گی، جس میں مانچسٹر سے اسلام آباد کے لیے نان اسٹاپ پروازیں شامل ہیں۔
اس سے ایک روز قبل لندن میں پاکستان ہائی کمیشن نے اعلان کیا تھا کہ قومی فضائی کمپنی برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرے گا کیونکہ پی آئی اے نے برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فارن ائرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اور تھرڈ کنٹری آپریٹر کی منظوری حاصل کر لی ہے۔












لائیو ٹی وی